Time 06 جنوری ، 2025
پاکستان

سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان اسٹیل ملزکی اضافی اراضی پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے پر اتفاق

سندھ اور وفاقی حکومت کے درمیان اسٹیل ملزکی اضافی اراضی پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے پر اتفاق
فوٹو: فائل

سندھ اور  وفاقی حکومت کے درمیان  اسٹیل ملز کی 3200 ایکڑ  اضافی اراضی پر  انڈسٹریل پارک قائم کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ، صنعت و پیداوار  رانا تنویر نے وزیراعلیٰ ہائوس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں اسٹیل ملز کی اضافی زمین پر انڈسٹریل پارک قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ 3200 ایکڑ  اراضی پر انڈسٹریل پارک قائم کیا جائےگا جب کہ 700 ایکڑ اراضی پر اسٹیل ملز کی بحالی کی جائےگی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے بھی مدد کرے۔ 

وفاقی وزیر رانا تنویر نے کہا کہ وفاقی حکومت جلد از جلد انڈسٹریل پارک قائم کرنا چاہتی ہے۔ وزیراعظم چاہتے ہیں کہ انڈسٹریل پارک کا کام جلد شروع کیا جائے۔

اجلاس میں فوڈ سکیورٹی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نےکہا کہ گندم کی اسٹریٹیجک ریزرو صوبوں کے پاس ہونی چاہیے۔

رانا تنویر بولےکہ وفاقی حکومت سیڈ پروٹیکشن اتھارٹی قائم کر رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیڈ پروٹیکشن اتھارٹی میں صوبوں کی نمائندگی بڑھانے کی بات کی، سیڈ پروٹیکشن اتھارٹی میں صوبوں کی نمائندگی بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں :