Time 09 جنوری ، 2025
کھیل

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کو نومبر اور دسمبر 2024 کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں،فوٹو: فائل

لاہور: اسپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپورٹس بورڈ پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ جنرل اسپورٹس پنجاب کے ملازمین کو 2 ماہ سے  تنخواہیں نہیں ملیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملازمین کو نومبر اور دسمبر 2024 کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ 

ذرائع کے مطابق تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین پریشان ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپورٹس بورڈ پنجاب کے اکاؤنٹ میں فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔

مزید خبریں :