13 جنوری ، 2025
رحیم یار خان: پولیس نے خان پور کے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے فرارکی کوشش ناکام بنادی۔
ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والےڈاکوؤں کا تعاقب کرکے ان کا محاصرہ کیا گیا، اس دوران مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اندھڑ گینگ نے عثمان چانڈیہ کے قریبی عزیزوں پر حملہ کیا تھا ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مرنے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں۔
ڈی پی او کا کہنا ہےکہ پولیس کے لیےکام کرنے والے عثمان چانڈیوکا خاندان پولیس حفاظت میں ہے۔
عثمان چانڈیہ کی مخبری پر چند ماہ قبل اندھڑگینگ کے سرغنہ سمیت کئی ساتھیوں کو پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔