Time 17 جنوری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ کے صفِ اول کے فنکاروں پر زندگی تنگ

بالی وڈ کے صفِ اول کے فنکاروں پر زندگی تنگ
گزشتہ چند مہینوں سے بالی وڈ کے صفِ اول کے فنکاروں کے لیے زندگی تنگ کردی گئی ہے—فوٹو: فائل

بالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے والے سپراسٹارز پچھلے چند برسوں سے دہشتگردوں کے نشانے پر ہیں۔

کبھی کنگ خان شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں تو کبھی بھائی جان سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرکے انہیں جان سے مارنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اب بالی وڈ کے نواب اور کرینہ کپور کے شوہر سپر اسٹارسیف علی خان کوآدھی رات کو گھر میں گُھس کرچاقو سے خون میں لت پت کردیا گیا۔

خون میں لت پت سیف کو ان کے بیٹے ابراہیم نے رکشے میں ڈال کرفوراً اسپتال پہنچایا، حملے کے وقت کرینہ کپور کے دونوں بیٹے جے اور تیمور سیف کے ساتھ تھے، کرینہ بہن کرشمہ کے گھر پر تھیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند مہینوں سے بالی وڈ کے صفِ اول کے فنکاروں کے لیے زندگی تنگ کردی گئی ہے۔

شاہ رُخ خان اور سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد سیف علی خان پر جان لیوا حملہ کردیا گیا ،چاقو سے وار کرکے لہولہان کردیا جس کی وجہ سے بھارتی فنکاروں میں شدید خوف کی لہر دوڑ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 برس کے ابراہیم نے مزید وقت ضائع کیے بغیر اپنے والد سیف علی خان کو رکشے میں اسپتال لے جانے کا فیصلہ کیا، اسپتال گھر سے 2کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

اس موقع پر گھر میں کوئی ایسی گاڑی موجود نہیں تھی، جس میں لہولہان سیف علی خان کو اسپتال پہنچایا جاتا۔ 

واضح رہے کہ بدھ کی شب 3بجے کے قریب بالی وڈ کے نواب کو ایک شخص نے ڈکیتی کی نیت سے گھر میں گُھس کر چاقو سے حملہ کیا، انھیں 6 زخم آئے، جن میں 2بہت گہرے تھے۔ 

لیلا وتی اسپتال میں آپریشن کے بعد سیف علی خان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

مزید خبریں :