Time 20 جنوری ، 2025
جرائم

فیصل آباد میں سیب کی قیمت کم نہ کرنے پر پھل فروش قتل

فیصل آباد کے علاقے ڈی ٹائپ کالونی میں نرخ کم نہ کرنے پر پھل فروش کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی میں موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے پھل فروش شعیب سے سیب کے نرخ کم کرنے کا کہا اور قیمت نہ کرنے پر تکرار شروع کردی۔

اسی دوران ملزمان نے پستول نکال کر فائرنگ کر دی اور گولی لگنے کے بعد شعیب کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔ 

لاش کو شعبہ پوسٹ مارٹم منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دو نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

مزید خبریں :