Time 27 فروری ، 2025
جرائم

کراچی: لانڈھی میں ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

کراچی کی سڑکوں پر دوڑتے ٹرالر شہریوں کے جانی دشمن بنے ہوئے ہیں۔

کراچی کے علاقے لانڈھی انڈسٹریل ایریا روڈ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر 2 افراد سوار تھے جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شخص زخمی ہوا، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہوگیا۔


مزید خبریں :