Time 27 فروری ، 2025
جرائم

سرگودھا میں 16 سالہ لڑکے کو بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا

سرگودھا میں 16 سالہ لڑکے کو بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا
فوٹو: فائل

سرگودھا میں 16 سال کے لڑکے کو بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا۔

بدھ کی صبح لڑکےکی لاش سیم نالےسے ملی تھی،جس کو خنجر مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے مقتول کے تین دوستوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔گرفتار ملزمان کی منتقلی کے دوران فائرنگ سے ایک ملزم مارا گیا۔

پولیس کے مطابق قصبہ فاروقہ کے رہائشی لڑکے سے پوسٹ مارٹم میں بدفعلی اور قتل کی تصدیق ہوئی تھی۔

پولیس کادعویٰ ہے کہ ملزمان کو تفتیش کیلئے جائے وقوعہ پر لے جا رہے تھے،اس دوران ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے ایک گرفتار ملزم ہلاک ہوگیا۔دیگر دو گرفتار ملزمان کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :