27 فروری ، 2025
کراچی: مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس میں تفتیشی ٹیم نے ارمغان کے گھر سے ملنے والے لاکر کھول لیے۔
تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ گھر سے ملنے والے دونوں لاکرز خالی نکلے۔ ملزم نے ڈیجیٹل لاکر میں کاغذات رکھے ہوئے تھے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ارمغان نے ڈیفنس خیابان مومن میں گھر بھی کرائے پر حاصل کیا ہوا تھا۔
ملزم ارمغان کی جانب سے زوما نامی لڑکی پر تشدد کے واقعے پر پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اب بھی چاہے تو مقدمہ درج کروا سکتی ہے۔