22 جنوری ، 2025
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے علاقے جلگاؤں میں ٹرین حادثے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لکھنؤ سے ممبئی جانے والی پشپک ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ پر کسی مسافر نے ہنگامی زنجیر کھینچ دی۔
حکام کے مطابق زنجیر کھینچے جانے پر ٹرین جیسے ہی رکی تو مسافروں نے ٹرین سے سامنے والے ٹریک پر چھلانگ لگادی اور اسی موقع پر مخالف سمت سے آنے والی کرناٹکا ایکسپریس مسافروں سے ٹکرا گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹرین کی زد میں آکر 12 مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہیں۔
واقعےکے فوری بعد ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی اور امدادی کارروائیاں کی گئیں۔
ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ حادثےکی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔