پاکستان
02 مارچ ، 2013

پی پی سے اتحاد میرے والد کا فیصلہ تھا جسے میں نے ختم کیا، پیر پگارا

پی پی سے اتحاد میرے والد کا فیصلہ تھا جسے میں نے ختم کیا، پیر پگارا

لاہور … مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ پیر پگارا کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے الائنس ان کے والد کا فیصلہ تھا جسے ختم کیا، پیپلز پارٹی والے جو بھی بات کر رہے ہیں اس پر پورا نہیں اتر رہے۔ لاہور میں سینئر سیاستدان حامد ناصر چٹھہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ جہاں ان کا ذہن ملتا تھا وہ وہاں گئے، تمام مسلم لیگوں اور مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، اگر تمام مسلم لیگیں ایک ہوجائیں تو یہ بہت بڑی قوت بن سکتی ہیں، اس سلسلے میں کسی میں انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ پیر پگارا کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو نظر انداز نہیں کیا وہ قابل آدمی ہیں اور انہیں اپنا استاد بنانا چاہتا ہوں۔

مزید خبریں :