02 مارچ ، 2013
میرانشاہ … میران شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے جیو نیوز کے نمائندے ملک ممتاز کے سوئم کی تقریب میں قرآن خوانی کا اہتما م کیا گیا اور شہید کی مغفر ت کیلئے دعا کی گئی۔ 27 فروری کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک ممتاز کے سوئم کی تقریب میرانشاہ میں اْن کی رہائشگاہ پر منعقد کی گئی جس میں صحافیوں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی ، جبکہ پریس کانفرنس میں بھی صحافی برادری کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ملک ممتاز کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔