24 جنوری ، 2025
برطانوی عدالت نے ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مجرم Axel Rudakubana کو جیل میں کم ازکم 52 برس گزارنے ہوں گے۔
18 سالہ مجرم نے گزشتہ سال جولائی میں ساؤتھ پورٹ میں ڈانس کلاس میں گھس کر 3 بچیوں کو قتل اور 8 سے زائد بچوں کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا تھا۔
ایکسل کے حملے کا شکار بچوں کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان تھیں۔
قتل کے بعد برطانیہ بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے ،18 سالہ مجرم نے مقدمے کے آغاز میں 16 جرائم کا اعتراف کیا تھا۔