Time 28 جنوری ، 2025
کھیل

آئی سی سی کے سی ای او اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے

آئی سی سی کے سی ای او اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے
آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے جیف آلڈرائس کے مستعفی ہونے پر ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے،فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اپنے عہدے سے دستبردار ہوگئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہےکہ سی ای و جیف آلڈرائس عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

جیف آلڈرائس کو پہلی بار 2012 میں آئی سی سی کا جی ایم کرکٹ مقرر کیا گیا تھا۔ نومبر 2021 میں انہیں آئی سی سی کا سی ای او مقرر کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ 8 ماہ سے قائم مقام سی ای او کے طور پر کام کر رہے تھے۔

آئی سی سی سے قبل جیف آلڈرائس کرکٹ آسٹریلیا میں کرکٹ آپریشنز منیجر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے جیف آلڈرائس کے مستعفی ہونے پر ان کی خدمات پر  خراج تحسین پیش کیا ہے۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ  جیف آلڈرائس نے دنیا بھر میں کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا، اس پر ہم ان کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور ان کے مستقبل کے ارادوں کے حوالے سے نیک تمنا رکھتے ہیں۔


مزید خبریں :