04 مارچ ، 2013
نیویارک…ہلکی ورزش اور سیر سے بے خوابی کی کیفیت پر قابو پایا جا سکتا ہے جو گہری نیند اور بہتر کارکردگی کا باعث ہے۔ پیر کو جاری نیشنل سلیپ فاؤنڈیشن کے سروے میں کہا گیا ہے کہ بے خوابی کا شکار اور گہری نیند کے طلبگار افراد کو ہلکی ورزش اور سیر کے ساتھ کوئی کھیل،گالف یا ٹینس وغیرہ کھیلنا چاہئے۔ اس سے بے خوابی کی کیفیت پر قابو پانے سمیت رات کو گہری نیند بھی آئے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 منٹ کی ورزش سے نیند کے دورانیے اور معیار میں بہتری رونما ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ورزش اور گہری نیند کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔