16 فروری ، 2025
دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی امریکی کمپنی کے سی ای او ایلون مسک کے وائٹ ہاؤس میں بڑھتے اختیارات سے متعلق خبروں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا کو نشانے پر لے لیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا پر ہر وقت ایسی خبریں گرم رہتی ہیں کہ ہمارے پاس بریکنگ نیوز ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا کنٹرول ایلون مسک کو سونپ دیا، صدر اور مسک آج رات کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایلون نے مجھے کہا آپ جانتے ہیں، وہ ہمیں الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میں نے کہا بالکل۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی سب سمجھتے ہیں کہ میڈیا مبینہ طور پر کیا کر رہا ہے؟