05 مارچ ، 2013
اوسلو…اس سال نوبیل امن انعام کیلیے 259 نامزدگیاں کی گئی ہیں ۔پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کوبھی نوبیل امن انعام کیلیے نامزد کر دیا گیا۔ ناروے کے نوبیل انسٹیٹوٹ کا کہنا ہے کہ اس فہرست میں نوبیل انعام کے لیے ملالہ یوسفزئی کے نام کے علاوہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور وکی لیکس کو معلومات فراہم کرنے والے امریکی فوجی بریڈلی میننگ کا نام بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ پچاس تنظیموں کے نام بھی امن انعام کے لیے نامزد کیے گئے ہیں۔