Time 19 فروری ، 2025
انٹرٹینمنٹ

’رات کو والدہ کی قبر پر جاکر سوجایا کرتا تھا‘، محسن عباس والدین کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے

’رات کو والدہ کی قبر پر جاکر سوجایا کرتا تھا‘، محسن عباس والدین کو یاد کرکے جذباتی ہوگئے
مردوں کی مضبوطی کا یہ عالم ہے کہ اگر گھر میں کوئی مر بھی جائے تب بھی انہیں یہی ٹینشن ہوتی ہے دریا ، چادریں کہاں بچھیں گی: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

اداکار محسن عباس حیدر  اپنے والدین کی وفات کا ذکر کرتے ہوئے  جذباتی ہوگئے۔

محسن عباس حیدر  حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام  میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے مختلف مراحل میں  مردوں میں ہونے والے ڈپریشن اور ان  کے جذبات  پر گفتگو کی۔

محسن عباس حیدر نے کہا کہ مردوں کی مضبوطی کا یہ عالم ہے کہ اگر گھر میں کوئی مر بھی جائے تب بھی  انہیں یہی ٹینشن ہوتی ہے دریا ، چادریں کہاں بچھیں گی، دیگیں کتنی آئیں گی یا قبر کہاں بنے گی، یوں کہہ لیں کہ ایک مرد کو اس وقت بھی رونےکیلئے وقت  نہیں ملتا۔

محسن عباس نے بتایا کہ میری والدہ نے میرے ہاتھوں میں دم توڑا، جب میری والدہ کا انتقال ہوا تو میرے ڈپریشن کا یہ عالم تھا کہ میں رات کے 2 بجے بھی ان کی قبر پر چلاجاتا تھا اور سوجاتا تھا، مجھے لگتا تھا کہ میں اپنی والدہ کے مرنے کے بعد جی نہیں پاؤں گا لیکن اس کے بعد میرے والد کی موت نے مجھے بوڑھا کردیا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنے گھر میں چھوٹا ہوں لیکن اس کے باوجود مجھے بچپن سے ہی بڑےہونے کا احساس دلایا گیا، آج بھی  والد کو یاد کرکے  رو نہیں پاتا کیو ں کہ میں نہیں چاہتا کہ  مجھے میرا بیٹے اور بھانجے ایسے دیکھیں۔

محسن عباس نے مزید کہا کہ مردوں کے رونے کیلئے باتھ رومز ہیں اور ان کے چلانے کیلئے گاڑیاں ہیں۔

مزید خبریں :