دنیا
05 مارچ ، 2013

ابوظہبی:ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش، 94افراد کیخلاف سماعت

ابوظہبی:ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش، 94افراد کیخلاف سماعت

ابوظہبی…ریاست کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں گرفتار تیرہ خواتین سمیت 94افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت ابوظہبی کی عدالت میں ہوئی ۔مقدمے کی سماعت فیڈرل کورٹ میں چھ گھنٹے جاری رہی۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک غیر ملکی گروپ کی مدد سے ریاست کیخلاف سازش کی۔عدالت میں استغاثہ نے ملزمان کیخلاف الزامات پڑھ کر سنائے اورانہیں سخت سزائیں دینے کا کہا۔تاہم ملزمان نے اپنے خلاف عائد الزامات سے انکار کیا ہے۔مقدمے کی مزید سماعت اب گیارہ مارچ کو ہوگی۔پولیس نے حکومت کیخلاف سازش کے الزام میں 84افراد کو گذشتہ سال گرفتار کیا تھا جب کہ دیگر دس ملزمان کیخلاف ان کی غیر موجودگی میں مقدمہ چلایا جارہاہے۔

مزید خبریں :