پاکستان
05 مارچ ، 2013

رُکن سندھ اسمبلی رفیق انجینئر کی نمازجنازہ اور تدفین

رُکن سندھ اسمبلی رفیق انجینئر کی نمازجنازہ اور تدفین

کراچی…پیپلز پارٹی کے رہنما رفیق انجینئر کو کراچی میں میوہ شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔محروم نے سگواران میں دو بچے اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔سال 2008 میں پی ایس 109 کراچی ،لیاری سے منتخب ہونے والے ممبر صوبا ئی اسمبلی و وزیربرائے خصوصی تعلیم اور آرکائیو رفیق انجینئر 1961 میں پیدا ہوئے۔ابتدائی تعلیم کے بعد بی ایڈ اور لاء کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ وہ 2002 سے 2007 تک بھی صوبائی اسمبلی کے رُکن رہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما رفیق انجینئر کو آج صبح دل کا دورہ پڑا تاہم اسپتال پہنچا نے پر وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔ان کی انتقال کی خبر سنتے ہی اہل خا نہ ،پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں ،دوست واحباب سمیت عوام کی بڑی تعداد نے گھر پہنچنا شروع ہو گئی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے صوبائی وزیر رفیق انجینئر کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی ایک دیرینہ کارکن سے محروم ہوگئی ہے۔ رفیق انجینئر کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کی ہدایت پر سید سردار احمد کی سربراہی میں وفد نے رفیق انجینئر کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کی۔وفد میں ڈاکٹر صغیر احمد،شیخ محمد افضل سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔اس موقع پر سردار احمد نے کہا کہ رفیق انجینئر نے عوام کے مسائل کو ہر سطح پر بلند کر نے کی کوشش کی وہ ایک بہترین قانونی ماہر بھی تھے۔رفیق انجینئر کی نمازجنازہ کراچی کے علاقے چاکیواڑہ میں عید گاہ مسجد میں ادا کی گئی نمازے جنارہ ہی اہل خا نہ ،پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں ،دوست واحباب سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی گئی۔

مزید خبریں :