17 جنوری ، 2012
تہران…این جی ٹی…ایران میں بچیوں کی پسندیدہ گڑیا با ربی کی فر وخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور دکانوں پر موجود اس مشہور گڑیا کو ہٹا نے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔ایر انی حکو مت کے مطا بق اس پا بندی کا مقصد مغربی ثقا فت کے اثر ات کوبڑ ھنے سے روکنا ہے ۔واضح رہے کہ ایرانی حکو مت کے جانب سے دو ہزار دو میں با ربی کے مقابلے پر روایتی انداز کے مکمل لبا س میں ملبوس سارہ نامی ایک گڑیا بھی پیش کی گئی تھی لیکن وہ بچیوں میں مقبولیت حاصل نہیں کر سکی ۔