پاکستان
06 مارچ ، 2013

سندھ پولیس ادھارمانگ کرمجرموں کی گرفتاریاں ظاہرکرنے پراترآئی

سندھ پولیس ادھارمانگ کرمجرموں کی گرفتاریاں ظاہرکرنے پراترآئی

کراچی....نمبر بڑھانے کے لیے آئی جی نے6 روز پہلے گرفتار ملزموں کی گرفتاری ظاہرکرڈالی۔ سندھ پولیس خفیہ ایجنسیوں سے ادھار مانگ کر اور تحفے میں لے کر مجرموں کی گرفتاریاں ظاہرکرنے پر اتر آئی، عباس ٹاو¿ن دھماکے کے بعد نمبر بڑھانے کے لیے آئی جی نے6 روز پہلے گرفتار ملزموں کی گرفتاری ظاہرکرڈالی۔عباس ٹاو¿ن دھماکے میں ملوث ظاہر کیے گئے ملزم کرائے کے قاتل نکلے،3 ملزموں کو 6 دن پہلے سپرہائی وے اور بنارس سے گرفتار کیا گیا تھا۔4 میں سے 3 ملزموں کو 6 دن پہلے حساس اداروں نے گرفتار کیا تھاشواہد نہ ملنے پر حساس اداروں نے سی آئی ڈی کے حوالے کردیے تھے۔ عباس ٹاو¿ن بم دھماکے میں گرفتار ظاہر کیے جانے والے ملزمان کے پہلے سے ہی پولیس کی تحویل میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ گرفتار ملزمان کو حساس اداروں نے کچھ دن قبل سی آئی ڈی پولیس کے حوالے کیا تھا۔یہ انکشاف کرتے ہوئے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ فیاض لغاری کی پریس کانفرنس میں جن 4 ملزمان کو عباس ٹاو¿ن بم دھماکے میں ملوث قرار دیا گیا ہے ان میں سے 3ملزمان کو 6دن قبل حساس اداروں نے سپرہائی وے اوربنارس کے علاقوں سے حراست میں لیا تھا۔ یہ ملزمان عباس ٹاو¿ن میں اس سے پہلے ہونے والے بم دھماکوں کے الزام میں حراست میں لیے گئے تھے لیکن تفتیش میں شواہد نہ ملنے کے بعد حساس اداروں نے ملزمان کو سی آئی ڈی پولیس کے حوالے کردیا تھا۔ اور پولیس نے روایتی ٹوپی ڈرامے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان ہی ملزمان کو حالیہ عباس ٹاون بم دھماکے کے ملزمان کے طور پر میڈیا میں پیش کیا۔

مزید خبریں :