پاکستان
06 مارچ ، 2013

سپریم کورٹ آج سانحہ عباس ٹاون کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گی

سپریم کورٹ آج سانحہ عباس ٹاون کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گی

کراچی....چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بینچ کراچی بد امنی کیس،سانحہ عباس ٹاو¿ن کے ازخود نوٹس اور زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق پٹیشن کی سماعت آج کرے گی۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں گزشتہ سماعت پر لارجر بینچ نے کراچی بدامنی کیس میں زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق پٹیشن پر اویس مظفر ٹپی اورسینئر ممبر ریونیوشاذر شمعون سمیت 7افراد کو آئندہ سماعت پرطلب کیا تھا۔ عباس ٹاون میں دہشت گردی کے بعد چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے سانحہ پر سو مو ٹو ایکشن لیا اوراب اس نوٹس کی سماعت بھی آج کراچی بد امنی کیس کے فیصلے پر عمل در آمد اور دیگر متفرق درخواستوں کے ساتھ کی جائے گی۔ماہرین قانون اس سماعت کو انتہائی اہم قرار دینے کے ساتھ چند سوالوں کو جواب طلب قرار دے رہے ہیںکہ کیا آئی جی سندھ سانحہ عباس ٹاو¿ن پر بھی وہی روایتی جواب دیں گے؟سانحہ عباس ٹاو¿ن پر ڈی جی رینجرز سے بھی کوئی باز پرس کی جائے گی؟سندھ حکومت سپریم کورٹ کوکراچی بے امنی پر کیا عذر پیش کریگی ؟کراچی میں نئی انتخابی حلقہ بندیوں کا معاملہ کس کروٹ بیٹھے گا؟اورکیا صدرآصف علی زرداری کے مبینہ منہ بولے بھائی اویس مظفر ٹپی عدالت میں پیش ہوں گے؟

مزید خبریں :