پاکستان
06 مارچ ، 2013

گلوکارہ عینی کے سابق شوہر ملک نورید، دبئی پولیس کی حراست میں

گلوکارہ عینی کے سابق شوہر ملک نورید، دبئی پولیس کی حراست میں

دبئی....پاکستانی نژادطانوی گلوکارہ عینی کے سابق شوہر ملک نورید کو دھوکہ دہی کے الزام میں دبئی پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔گلوکارہ عینی کے شوہر ملک نورید لوگوں کو بڑے پیمانے پر دھوکا دینے میں ملوث ٹہرائے گئے ہیں۔وہ 3مارچ کو دبئی پہنچے تھے جہاں انہیں فوری طورپر گرفتار کرلیاگیا۔ دبئی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ملک نورید کوفی الحال الراشدیہ تھانے میں رکھا گیا ہے۔ ماہیا گانے سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی کے سابق شوہر ملک نورید نے چندماہ پہلے لاہور میں پریس کانفرنس بھی کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ان پرکرپشن کے تمام الزامات بے بنیادہیں اوروہ اپنا کاروبارجاری رکھیں گے۔گلوکارہ عینی کی ملک نورید سے پچھلے برس شادی ہوئی تھی تاہم عینی شادی کے روز ہی اچانک بیمار پڑگئی تھیں اور تقریب کے موقع پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا تھا۔ شادی کے چند ہی ماہ بعد گلوکارہ عینی نے شوہر پر بے پناہ تشددکا الزام عائدکیا تھااوران سے علیحدگی اختیارکرلی تھی۔عینی نے دعویٰ کیا تھاکہ ملک نورید انہیں بیلٹ سے مارتے رہے ہیں اوراس حوالے سے انہوں نے دبئی پولیس کو رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔

مزید خبریں :