پاکستان
06 مارچ ، 2013

کوئٹہ:رکشے سے برآمد ہونے والا دھماکا خیز مواد ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ:رکشے سے برآمد ہونے والا دھماکا خیز مواد ناکارہ بنادیا گیا

کوئٹہ....کوئٹہ کے سریاب روڈ پر رکشے سے برآمد ہونے والے بم کوناکارہ بنادیا گیا۔40 کلودھماکہ خیز مواد رکشے کے سلینڈر میں نصب کیا گیا تھا۔پولیس حکام نے بتایا کہ انہیں ایک مشکوک رکشا سریاب روڈ پرہسپتال کے پاس کھڑے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، جس نے رکشے کے سی این جی سلینڈر میں نصب 40 کلودھماکہ خیزمواد برآمد کرلیا جسے ناکارہ بنادیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع تھی کہ کوئٹہ میں رکشے کے ذریعے دہشت گردی کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :