06 مارچ ، 2013
اسلام آباد… اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے ،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 9نکاتی ایجنڈے پرغورکیاجائیگا ۔ذرائع کے مطابق کمیٹی چینی کی برآمدپرپونے2روپے فی کلوسبسڈی کی تجویزپر، سیمنٹ کمپنی کوکانگومیں سرمایہ کاری کی اجازت دینے پر اور مائع پیٹرولیم گیس کی پالیسی پرغورکے ساتھ فاٹا اورخیبرپختونخواکے عوام کیلئے ریلیف پربھی غورکیاجائیگا۔ اجلاس میں ریفائنر یوں کیلئے پیداواربڑ ھانے کیلئے سمری پیش ہونیکابھی امکان ہے۔