06 مارچ ، 2013
کراچی…رواں ہفتے سندھ میں صرف ایک دن سی این جی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے ،یہ بات سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ رواں ہفتے سی این جی بندش کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے جسکے بعد سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز جمعہ صبح نو بجے سے ہفتہ کی صبح نو بجے تک بند رہیں گے، حکام نے بتایا کہ رواں ہفتے صنعتوں کیلئے گیس اتوار صبح آٹھ بجے سے سے پیر صبح آٹھ بجے تک 24 گھنٹوں کیلئے بند رہیں گے۔