کاروبار
06 مارچ ، 2013

ٹیکس میں اضافہ، کھلی چائے اور کھلے خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

ٹیکس میں اضافہ، کھلی چائے اور کھلے خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی…ایف بی آر کی جانب سے ٹیکسوں میں اضافے کے بعد کھلی چائے اور کھلے خشک دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ،مختلف معیار کی کھلی چائے کی قیمتوں میں 12 سے 20 روپے کلو کا اضافہ دیکھا گیااور اس کی اوسط قیمت 495 روپے فی کلو تک جاپہنچی ہے۔ اسی طرح کھلے خشک دودھ کی قیمت میں 10 روپے کلو کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت 400 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔پاکستان میں خشک دودھ اور چائے کی بڑی مقدار درآمد کی جاتی ہے۔ ایف بی آ ر نے گزشتہ دنوں ان دونوں اشیاء کی درآمد پر ودہولڈنگ ٹیکس 1 فیصد سے بڑھا کر 5 فی صد کردیا تھا۔جبکہ چائے پر سیلز ٹیکس بھی 5 فی صد سے 17 فی صد کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :