19 مارچ ، 2025
پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کا کہنا ہے کہ شادی کے لیے گھر کے کام آنا ضروری نہیں ہیں، گھر کے کام کاج بیویوں کے ساتھ شوہروں کو بھی آنے چاہئیں۔
حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے حریم فاروق نے کہا کہ شادی کے لیے یہ معیار ہونا کہ عورت کو کھانا پکانا، برتن دھونا اور دیگر کام کاج آنے چاہیئں، یہ ٹھیک نہیں۔
حریم فاروق نے کہا یہ کام آنے چاہئیں کیونکہ زندگی انسان نے گزارنی ہوتی ہے لیکن یہ سب کام صرف عورت کے بجائے سب کو آنے چاہئیں، شوہر کو بھی یہ کام کرنے چاہئیں۔
اداکارہ نے کہا شادی اچھی گزارنے کے لیے اور مزید بہت چیزیں ہیں جو ضروری ہیں۔
بات جاری رکھتے ہوئے حریم کا کہنا تھا کہ شادی اچھی گزارنے کے لیے ایک دوسرے میں صبر ہونا چاہیے، ایک دوسرے کے لیے عزت اور پیار ہونا چاہیے، یہ ضرور سیکھیں کہ ایک دوسرے کے ساتھ پیار اور محبت سے کیسے رہنا ہے۔
حریم فاروق کا کہنا تھا کہ شادی کہنے میں تو بڑی مزے کی لگتی ہے کہ ایونٹس ہوتے ہیں، تیاریاں ہوتی ہیں، شغل لگتے ہیں لیکن کسی بھی رشتے کی طرح اس کو نبھانا یہ بہت مشکل کام ہے جو آنا چاہیے، یہ ہمت اور صبر والا کام ہے۔