25 جنوری ، 2021
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسنوکر کھیلتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی گئی تھی ۔
اس تصویر میں ’پنک بال‘ بھی نظر آرہی ہے جب کہ پوسٹ کی گئی تصویر میں شاہ رخ نے لکھا کہ ’جب تک دنیا میں گلابی ’پنک‘ رہے گا تو دنیا ہمیشہ بہتر جگہ ہوگی‘۔
میڈیا رپورٹس میں قیاس آرائیاں ہیں کہ تصویر میں نظرآتے لمبے بال بھی شاہ رخ نے نئی آنے والی فلم پٹھان کے لیے بڑھائے ہیں۔
تاہم ایس آر کے کی پوسٹ کے چند گھنٹوں بعدپاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ حریم فاروق نے اپنی خوبصورت تصویر کنگ خان کے کیپشن کے ساتھ ہی شیئر کی۔
تصویر میں اداکارہ حریم فاروق گلابی رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے ہوئے ہیں اور تصویر کا کیپشن بھی یہی ہے کہ ’جب تک دنیا میں گلابی ’پنک‘ رہے گا تو دنیا ہمیشہ بہتر جگہ ہوگی‘۔
تصویر پر ایک مداح کی جانب سے جب اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے شاہ رخ خان کا کیپشن کاپی کیا ہے تو حریم فاروق نے جواب دیا کہ اندازہ نہیں ،حریم نے مزید لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم ایک جیسا سوچتے ہیں۔
حریم کے جواب پر صارف نے مزید تبصرہ لکھتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں آپ ایک سپر اسٹار کی طرح سوچتی ہیں۔