کاروبار
08 مارچ ، 2013

لاہوریجن:5روز کی بندش کے بعد سی این جی پمپ کھل گئے

لاہوریجن:5روز کی بندش کے بعد سی این جی پمپ کھل گئے

لاہور…سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت لاہور ریجن میں 5 دن سی این جی کی فراہمی معطل رہنے کے بعد آج صبح 6بجے سے ملنا شروع ہو گئی ہے۔شیڈول کے مطابق لاہورریجن میں آج صبح چھ بجے سے اتوارکی صبح چھ بجے تک سی این جی ملے گی ،لوگوں نے کل رات سے ہی اسٹیشنز پر گاڑیوں کی لائنیں لگادیں،لاہور کے شہریوں کو گیس کی فراہمی میں بھی دوہرے عذاب کا سامنا ہے ۔ایک تو گیس صرف دو دن ملتی ہے دوسرا 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ،اس لئے قطاروں میں لگے صارفین اس وقت شدید اذیت میں آجاتے ہیں جب ایک گھنٹہ قطار لگنے کے بعد فلنگ سٹیشن پر پہنچتے ہی بجلی چلی جاتی ہے۔

مزید خبریں :