کھیل
10 مارچ ، 2013

پہلا ون ڈے:پاکستان کی جنوبی افریقاکیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

پہلا ون ڈے:پاکستان کی جنوبی افریقاکیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

بلوم فونٹین… پہلے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، بلوم فونٹین میں کھیلے جارہے5 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان ٹیم ناصر جمشید، محمد حفیظ، یونس خان، اسد شفیق، کپتان مصباح الحق، شعیب ملک، کامران اکمل، شاہد آفریدی، عمر گل، سعید اجمل اور جنید خان پر مشتمل ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم میں گریم اسمتھ، ہاشم آملہ، کولنگ انگرام، ڈی ویلیئر،ڈو پلیسی، فرحان بہار دین، مک لارین، پیٹرسن، کلین ویلٹ، کائل ایبٹ اور لونوابو ٹسوبے پر مشتمل ہے۔ٹیسٹ سیریز میں ہارنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم آج جنوبی افریقا کی مضبوط حریف کے سامنے اندرونی اختلافات کے ساتھ چومکھی جنگ لڑے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرزنے کہا ہے کہ پلےئرز ایک روزہ سیریز میں پاکستان کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں اور امید ہے کہ وہ اپنی عمدہ کارکردگی کو ون ڈے میں بھی برقرار رکھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایک روزہ سیریز میں ہمیں سنبھل کر کھیلنا ہوگا اور کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے مہمان ٹیم کو ٹف ٹائم دینا ہوگا ۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے ون ڈے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔1992ء سے اب تک پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے 57 ون ڈے میچوں میں 38 میں جنوبی افریقااور 18 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا۔

مزید خبریں :