پاکستان
10 مارچ ، 2013

پشاور کے علاقے نوتھیہ میں فائرنگ ، ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی

شاور…پشاور کے علاقے نوتھیہ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ گلبرگ کی حدود میں نوتھیہ کے علاقے میں پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے امین اور اس کے بھائی ذوالفقار پر فائرنگ کی۔ امین متعدد گولیاں لگنے سے موقع پرہی جاں بحق جبکہ ذوالفقار شدید زخمی ہوا۔ مجروح کو کنٹونمنٹ اسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید خبریں :