پاکستان
10 مارچ ، 2013

بلال مسجدمیں دھماکا، پشاور میں سوگ،بازار بند

شاور…پشاور کی مسجد بلال میں ہونے والے دھماکے کے دوسرے دن تمام بازار بند رہیں،تاجر برادری نے تین روز ہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔مینا بازار کے قریب محلہ باقر شاہ کی بلال مسجد میں گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کے بعد شہر بھر میں تاجر برادری نے یوم سوگ کا اعلان کیا۔مقامی تنظیم تاجران کی اپیل پرمسلم مینا بازار اور محلہ باقر شاہ کے تمام بازار بند رہے۔بلال مسجد کو نمازیوں کے لئے کھول دیا گیا ہے تاہم مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسجد کی خستہ حالت کے باعث اس کی تعمیر و مرمت کی جائے۔مسجد میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت پانچ افراد شہید اور تیس سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے جن میں سے چودہ اب بھی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔مسجد دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ کوتوالی کیایس ایچ اوکی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔ جس میں دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔

مزید خبریں :