10 مارچ ، 2013
اسلام آباد… بحریہ ٹاؤن کے سابق چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اجازت دے تو متاثرین بادامی باغ کے گھروں کو بلا معاوضہ تعمیر کرنے کو تیار ہیں۔ اپنے ایک بیان میں سابق چیئرمین بحریہ ٹاوٴن ملک ریاض نے پنجاب کو حکومت کو پیش کش کی ہے کہ اگر پنجاب حکومت اجازت دے تو متاثرین بادامی باغ کے گھروں کی بلامعاوضہ تعمیر کا کام 24 گھنٹوں کے اندر شروع کیا جاسکتا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر تعمیر اتی کام شروع کرنے کی اجازت ملتی ہے تو متاثرہ گھروں کی بحالی کا کام 45 دنوں میں مکمل کیا جائے گا۔