پاکستان
10 مارچ ، 2013

خیبر پختونخوا پولیس میں ترقی کیلئے ا متحان،4ہزار اہلکاروں کی شرکت

پشاور…خیبر پختونخوا پولیس میں مختلف عہدوں پر ترقی کے لئے انٹری ٹیسٹ پشاور میں ہوئے ۔پولیس فورس میں ترقیوں کے نظام کو شفاف بنانے کیلئے خیبر پختونخوا میں پروموشن ٹیسٹ لازمی قراردے دیا گیا۔ اتوار کے روز 4ہزار سے زیادہ اہلکاروں نے ترقی کیلئے امتحان میں شرکت کی۔ امتحان کو شفاف بنانے کیلئے ایٹا کی خدمات حاصل کی گئیں۔ پولیس لائینز پشاور میں منعقدامتحان میں سپاہی سے حوالدار تک کے عہدوں پر ترقی کے لئے ٹیسٹ لیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع سے سینکڑوں اہلکاروں نے امتحان میں حصہ لیا۔

مزید خبریں :