پاکستان
10 مارچ ، 2013

بشپ ڈاکٹرآزادمارشل کی مسیحی برادری سے پرامن رہنے کی اپیل

بشپ ڈاکٹرآزادمارشل کی مسیحی برادری سے پرامن رہنے کی اپیل

لاہور… نیشنل کونسل آف چرچز آف پاکستان کے صدر، بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری امن پسند اور پاکستان سے محبت رکھتی ہے۔بادامی باغ لاہور کے واقعہ پر اپنے بیان میں بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری پر امن رہے اور توڑ پھوڑ نہ کی جائے۔ پنجاب حکومت نے فوری اقدامات کر کے مسیحی برادری کی دل جوئی کی۔ امید ہے حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے گی۔بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کو انجام تک پہنچانے کیلئے انتطامیہ سے تعاون کریں گے۔

مزید خبریں :