پاکستان
10 مارچ ، 2013

حیدرآباد ،جامشورو میں سانحہ بادامی باغ کیخلاف مظاہرے

حیدرآباد ،جامشورو میں سانحہ بادامی باغ کیخلاف مظاہرے

حیدرآباد…ضلع جامشورو اور حیدرآباد کی مسیحی برادری کی جانب سے لاہور بادامی باغ واقع کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور احتجاج کیاگیا۔جامشورو اور حیدرآباد کی مسیحی برادری کے افراد حیدرآباد پریس کلب پر جمع ہوگئے جہاں انہوں لاہور بادامی باغ میں شر پسند عناصر کی جانب سے مسیحی برادری کے درجنوں گھر جلانے کی سخت مذمت کی اور ٹائر جلائے اور نعرے لگا کا اپنا احتجاج درج کرایا۔اس موقع پر مختلف علاقوں کے پادری اور خواتین کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے ہاتھوں میں مذمتی بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جوزف کالونی لاہور کے مسیحی برادری کے گھروں، دوکانوں ، گھریلو سامان ، گاڑیاں، فرج ، زیوارت اور مذہبی کتابیں سب کچھ جلا دیا گیا۔انہوں نے کہاکہ وحشی درندے جب مسیحی برادری کے گھروں کو جلانے میں مصروف تھے تو پولیس کیوں خاموش تھی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ واقع میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔انہوں نے ساون مسیح کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج ہونے کی مذمت کی۔

مزید خبریں :