10 مارچ ، 2013
لاہور…مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو اختیارات کے بغیر الیکشن کمیشن کو آزاد کہنا بے معنی ہے۔لاہور سے جاری بیان میں شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر موجودہ طریقہ کار کے مطابق چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس تو کیا،ڈسٹرکٹ پولیس افسر کو بھی ایڈمنسٹریٹو آرڈر جاری نہیں کر سکتے۔ اگر چیف الیکشن کمشنر کوئی آرڈر جاری کر بھی دیں تو اس پر عملدرآمد کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔