10 مارچ ، 2013
اسلام آباد…جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہ نما مولانا دلاور سعیدی کو سزائے موت دیے جانے کے خلاف جماعت اسلامی نے اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے میں شریک افراد نے مولانا دلاور سعیدی کی سزائے موت کی شدید مذمت اور حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ مولانا دلاور سعیدی کی سزائے موت اسلام اور جماعت اسلامی کے خلاف عالمی سازش ہے۔سابق رکن قومی اسمبلی میاں اسلم نے کہا کہ مولانا دلاور سعیدی کی سزائے موت پر اقوام متحدہ اور اسلامی کانفرنس تنظیم کی خاموشی افسوس ناک ہے،حکومت پاکستان اور عالمی برادری مولانا دلاور سعیدی کی سزائے موت کا نوٹس لے۔