11 مارچ ، 2013
اسلام آباد … وزارت پیٹرولیم نے ملک میں تیل و گیس کی تلاش کیلئے 50 بلاکس کی نیلامی کردی ، جن سے ابتدائی طور پر 37 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری ہوسکے گی۔ وزارت پیٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کیلئے 50 بلاکس کی نیلامی کیلئے 66 بولیاں موصول ہوئیں، مجموعی طور پر 58 بلاکس کیلئے بولیاں طلب کی گئی تھیں مگر 8 کیلئے بولیاں موصول نہیں ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیٹرولیم نے 11، او جی ڈی ایل نے 29 اور دیگر کمپنیوں نے 10 بلاکس کیلئے بولیاں جیتی ہیں ، نیلامی سے پاکستان میں 37 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری آئے گی۔