صحت و سائنس
17 جنوری ، 2012

بچے آواز کے ساتھ لبوں کی حرکت بھی سمجھتے ہیں،تحقیق

بچے آواز کے ساتھ لبوں کی حرکت بھی سمجھتے ہیں،تحقیق

کراچی …رفیق مانگٹ… بچے آواز کی سماعت سے ہی صرف بات کرنا نہیںسیکھتے بلکہ لبوں کی حرکت (lip-readers) کو بھی سمجھ سکتے ہیں۔ نئی تحقیق کے مطابق یہ جادو ئی مرحلہاس وقت سامنے آیا جب بچے بڑ بڑاتے ہوئیغیر واضح ’ماںmama یا داداdada‘ کہتے ہیں۔ فلوریڈا میں سائنسدانوں نے دریافت کیا جب لوگ بات کرتے ہیں ہیںتو 6 ماہ کی عمر کے بچے آنکھیں گھما کر ان کے منہ کا مطالعہ کرتے ہیں۔ بچے ویسی ہی نقل کرتے ہیں جس طرح بڑے مخصوص آوازیں نکالنے کے لیے لبوں کی شکل و ہیئتبناتے ہیں اوربچے ہونٹوں کی انہی حرکات و سکنات کو آنکھیں جھپکاکر سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ فلوریڈا کی بحر اوقیانوس یونیورسٹی کے ماہر نفسیات ڈیوڈ کاکہنا ہے کہ یہ ایک ناقابل یقین حد تک پیچیدہ عمل ہے۔

مزید خبریں :