پاکستان
12 مارچ ، 2013

گورنر خیبر پختون خوا شوکت اللہ خان نے اپنا ووٹ پشاور میں رجسٹر کرالیا

گورنر خیبر پختون خوا شوکت اللہ خان نے اپنا ووٹ پشاور میں رجسٹر کرالیا

پشاور…گورنر خیبر پختون خوا انجینئر شوکت اللہ خان نے اپنا ووٹ پشاور کے علاقے محال ترائی میں رجسٹر کرادیا ہے۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق گورنر خیبر پختون خوا انجینئر ر شوکت اللہ نے اپنا ووٹ پشاور کے علاقے محال تیرائی میں رجسٹر کرایا۔آئین کے آرٹیکل 101کے تحت گورنر کے لئے لازمی ہے کہ اسکا ووٹ صوبے کے کسی حلقے میں درج ہو۔تاہم گورنر کے عہدے پر تعیناتی کے وقت انجینئر شوکت اللہ خان کا ووٹ باجوڑ ایجنسی کی انتخابی فہرست میں درج تھا۔آئین کی آرٹیکل 101 کو بنیاد بناتے ہوئے گورنر خیبر پختون خوا کی تعیناتی کو پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا تھا۔آئینی تنازعے سے جان چھڑانے کے لئے گورنر خیبر پختون خوا نے اپنا ووٹ پشاور میں درج کروادیا ہے۔

مزید خبریں :