پاکستان
12 مارچ ، 2013

لاہورہائی کورٹ بارنے پنجاب کابینہ کی قرارداد مسترد کردی

لاہورہائی کورٹ بارنے پنجاب کابینہ کی قرارداد مسترد کردی

لاہور…لاہور ہائی کورٹ بار نے ہائی کورٹ کے نئے بنچوں کے قیام سے متعلق پنجاب کابینہ کی قراردادوں کو مسترد کر دیا،صدر بار کا کہنا ہے کہ نئے بنچ بننے سے انتظامیہ ججوں پر حاوی ہو جائیگی،ہائیکورٹ ہم سب کی ماں ہے، اسے تقسیم نہیں ہونے دینگے،لاہور ہائیکورٹ بار کا اجلاس صدر بار عابدساقی کی صدارت میں ہوا،شرکاء نے ہائیکورٹ کے نئے بنچ قائم کرنے سے متعلق صوبائی کابینہ کی قرارداد کو مسترد کر دیا،اجلاس میں ایک قرارداد میں کہا گیا کہ چیف جسٹس علاقائی بنچوں کے قیام کیخلاف وکلاء کا ساتھ دیں ، نئے بنچ قائم کرنیکی کوشش پراعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا،قرارداد کے مطابق علاقائی بنچ بننے سے انتظامیہ ججوں پر حاوی ہو جائیگی ، وکلاء جو سلوک سول عدالتوں میں کرتے ہیں وہی علاقائی بنچوں میں بھی ہوگا،صدر بار عابد ساقی نے بتایا کہ علاقائی بنچوں کیخلاف ملک سعید حسن کی سربراہی میں کمیٹی جلد سفارشات پیش کریگی۔

مزید خبریں :