12 مارچ ، 2013
کراچی …انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے 25 مقدمات کے الزام میں گرفتار پانچ ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 16 مارچ تک توسیع کردی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جج خالدہ یاسین کے روبرو ملزمان رئیس جعفری ،اظہر زیدی،احمد حسین ،نعیم حیدر اور کاظم کو پیش کیا گیا۔ملزمان کو گلبہار کے علاقے سے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران رینجرز نے حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ملزمان کے خلاف ضلع وسطی کے مختلف تھانوں میں فرقہ وارانہ قتل کے 25 مقدمات درج ہیں۔پولیس ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتارہی ہے۔تفتیشی افسر کی مزید ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں 16 مارچ تک توسیع کردی ہے۔