Time 26 مئی ، 2025
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل سرچ ایپ میں ایکٹیویٹی ٹیب کو تمام صارفین کیلئے متعارف کرا دیا گیا

گوگل سرچ ایپ میں ایکٹیویٹی ٹیب کو تمام صارفین کیلئے متعارف کرا دیا گیا
اس کی آزمائش کافی عرصے سے کی جا رہی تھی / فوٹو بشکریہ اینڈرائیڈ پولیس

کئی ماہ کی آزمائش کے بعد اینڈرائیڈ فونز کے لیے گوگل سرچ ایپ میں ایکٹیویٹی ٹیب کو متعارف کرا دیا گیا ہے۔

یہ نئی ٹیب گوگل سرچ ایپ میں نیچے سیوڈ ٹیب کی جگہ متعارف کرائی گئی ہے۔

اب ہوم، سرچ اور نوٹیفکیشنز کے ساتھ سیوڈ کی جگہ ایکٹیویٹی ٹیب موجود ہوگی۔

ایکٹیویٹی ٹیب پر کلک کرنے پر ہسٹری، سیوڈ آئٹمز اور کلیکشنز جیسے آپشنز تک ایک ہی جگہ رسائی مل جائے گی۔

گوگل کے مطابق اس طرح صارفین کو اکاؤنٹس مینیو پر جاکر ہسٹری سرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اسی طرح سیوڈ آئٹمز تک فوری رسائی اس نئی ٹیب سے ممکن ہوگی جبکہ کلیکشنز میں موجود سیوڈ فولڈز کو بھی فوری دیکھنا ممکن ہوگا۔

کمپنی نے بتایا کہ ایکٹیویٹی ٹیب کا مقصد صارفین کو ایک ایسا آپشن فراہم کرنا تھا جہاں وہ اپنے ڈیجیٹل نقش قدم آسانی سے دیکھ سکیں۔

یہ ٹیب ویب اینڈ ایکٹیویٹی سے بھی منسلک ہوگی۔

ویب اینڈ ایکٹیویٹی ایک اور ایسا ٹول ہے جس سے آپ گوگل سروسز میں اپنی سرگرمیوں کو مؤثر طریقے سے ٹریک کرسکتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے ڈیلی لیسن کارڈ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :