پاکستان
14 مارچ ، 2013

لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گر گئی،دو بچوں سمیت میاں بیوی زخمی

لاہور…لاہور میں بیدیاں روڈ پر مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچے زخمی ہو گئے،ریسکیو ذرائع کے مطابق بیدیاں روڈ چاچو والا گاوٴں کے قریب ایک بوسیدہ مکان کی کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچے ملبے تلے دب گئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ، زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر اسپتال پہنچایا ، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

مزید خبریں :