14 مارچ ، 2013
اسلام آباد… پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی اپنی ڈگری کی انکوائری کیلئے کمیشن بنانے کی درخواست دینے سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر جیو نیوز سے گفت گو میں جمشید دستی کا کہنا تھا کہ بہت سارے ارکان کی ڈگری جعلی ثابت ہو ئیں،الیکشن کمیشن ان کا ہی کیس کیوں اٹھا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حنا ربانی کھر کے خلا ف انتخاب لڑنے کااعلان کیاتوکیس سامنے آگیا۔