15 مارچ ، 2013
کراچی…اہلسنت والجماعت نے کراچی میں سپرہائی وے بلاک کرکے حکومت سے فوری طور پر علماء اور کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اہلسنت والجماعت کے کارکنوں احتجاج کرتے ہوئے سہراب گوٹھ سپر ہائی وے پر ریلی نکالی اور سڑک بلاک کردی۔ انہوں نے علماء اور کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا رب نواز حنفی کا کہنا تھا کہ دس روز سے زائد گزرجانے کے باوجود اہلسنت والجماعت سے تعلق رکھنے والوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علماء کی ٹارگٹ کلنگ اور املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کوفوری گرفتار کیا جائے۔