15 مارچ ، 2013
لاہور…لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عمرعطابندیال کا کہنا ہے کہ زندگی مہنگی ہوگئی ہے لوگوں میں سپریم کورٹ جانے کی سکت نہیں رہی ، پنجاب میں اولین درجے کا انصاف نافذ کریں گے۔لاہورمیں سول ججوں کے تدریسی کورس کی تقریب میں جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ قانون ظلم کا ہاتھ روکنے کیلئے ہوتا ہے ، 2009کے بعد سول سوسائٹی نے عدلیہ کو تقویت دی ، جس سے عدلیہ کو بدامنی روکنے میں مدد ملی۔ انکا کہناتھاکہ امن ، سکون اور انصاف سے ہی معاشرتی انارکی اور تشدد کا خاتمہ ممکن ہے ، زندگی مہنگی ہے ، مگر انصاف کی ضرورت ہمیشہ رہے گی ،لوگوں میں سپریم کورٹ جانے کی سکت نہیں ،پنجاب میں اولین درجے کا انصاف نافذ کریں گے ، جج اور کرپشم متضاد باتیں ہیں ، وکیل اسوقت عزت کریں گے جب جج کو ان سے زیادہ قانون آتا ہو گا۔