15 مارچ ، 2013
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں رسہ گیروں اور کرپشن کے پروردہ لوگوں کار استہ روکنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔منصورہ لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ جب تک دیانتدار اور قوم سے مخلص لوگ برسراقتدار نہیں آتے ملک کے حالات نہیں بدل سکتے۔ اب فیصلہ کیاہے کہ آئندہ کسی سے اتحاد کرنے کی بجائے اپنے انتخابی نشان اور اپنے پرچم تلے انتخابات میں جائیں گے۔